ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور عدالتی تعاون پر گفتگو کی گئی۔  

ملاقات میں سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام بھی شریک ہوئے ۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ پاک ایران تعلقات مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں پر استوار ہیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں ۔ 

چیف جسٹس کی جانب سے برادر ملک ایران کے عوام کیلئے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے نیک تمنائیں۔ ایرانی سفیر نے پاکستان کے عدالتی نظام میں اصلاحات اور قانون کی بالادستی کیلئے سپریم کورٹ کے کردار کی تعریف کی ۔ ایرانی سفیر نے پاکستانی جیلوں میں قید ایرانی شہریوں کے کیسز تیزی سے نمٹانے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق متعدد کیسز کا فیصلہ ہونے کے بعد کئی ایرانی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے ۔