ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر لوڈشیڈنگ سے بچاؤ کیلئے لیسکو متحرک، کمپلینٹ سیلز فعال

عید پر لوڈشیڈنگ سے بچاؤ کیلئے لیسکو متحرک، کمپلینٹ سیلز فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سی ای او انجینئر رمضان بٹ کی زیر صدارت لیسکو ہیڈکوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں صارفین کی شکایات اور مسائل تفصیل سے سنے گئےہیں۔

ای کچہری کے دوران سی ای او لیسکو نے موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ افسران کو فوری ازالے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ عیدالاضحیٰ کے دوران صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامات اور حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

لیسکو حکام کے مطابق صارفین کی سہولت اور شکایات کے بروقت حل کیلئے تمام کمپلینٹ سیلز کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ عید کے دنوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

ای کچہری میں لیسکو کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جبکہ تمام ایس ایز اور ڈی سی ایمز آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سی ای او لیسکو انجینئر رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ صارفین کے مسائل کے فوری، مؤثر اور شفاف حل کیلئے اقدامات مسلسل جاری ہیں۔