ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا:وزیراعظم شہباز شریف

آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا:وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا۔

تفصیلات کے مطابق   سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نواز شریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

 اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

 ’جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی‘
صحافیوں سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے دونوں قومی سلامتی کے مشیر کریں گے۔

 انکا کہنا تھا کہ بھارت ابھی تک کسی تیسرے ملک میں گفتگو کےلیے راضی نہیں جبکہ بھارت کسی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر بھی آمادہ نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی۔ سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت سے بات چیت کے دوران پاکستان کی جانب سے چار اہم نکات شامل ہوں گے۔ بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی کے حوالے سے بات ہوگی۔