پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج
کیپشن: Alamgir khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے خلاف مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے خلاف مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق عالمگیر خان کے خلاف ایس ایچ او گلشن اقبال اشرف جوگی کی مدعیت میں درج مقدمے میں وال چاکنگ اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان اور 5 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر عالمگیر خان کی وال چاکنگ کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جبکہ رات گئے پولیس نے عالمگیر خان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔ عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی تحریک انصاف نے مذمت کی اور کار کنوں نے احتجاج کیا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

مبینہ چھاپے کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے گلشن اقبال تھانے میں درخواست بھی جمع کرائی۔