ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انسدادد ہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کےا حکامات جاری کردیئے۔

 اسلام آباد کی انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کیجانب سے ایڈووکیٹ شمسہ کیانی اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

 دوران سماعت بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائر کی گئی جس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آج تفتیشی کو ڈائریکشن کروں گا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کریں۔

 بعدازاں عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔

 خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ 
 
 

Ansa Awais

Content Writer