محسن نقوی کی وزیر اعظم سشہباز شریف سے اہم ملاقات

محسن نقوی کی وزیر اعظم سشہباز شریف سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ، انسداد منشیات و چئیر پرسن پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات جس میں وزارت داخلہ, وزارت انسداد منشیات، پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بات چیت کی گئی۔   

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو دئیے گئے ٹاسک کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم کو ایف آئی اے اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی کی مجوزہ اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  بجلی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور کسی قسم کی کوئی نرمی نہ برتی  جائے ۔

یاد رہے کہ اس ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔