عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات بارے آگاہ کردیا گیا ہے،جس کے مطابق عمران خان کے خلاف چھ مقدمات درج ہیں ایک مقدمہ خارج جبکہ دوسرے میں انہیں بے قصور دے دیا گیا ۔ 

آئی جی پنجاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف درج 6 مقدمات اور ان کی نوعیت بارے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کروائی گئی جس کے مطابق پنجاب میں عمران خان کے خلاف درج صرف 6 مقدمات درج اور ان کی نوعیت بارے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق عمران خان ، ایک مقدمہ میں بے قصور اور ایک مقدمہ خارج کردیا گیا،، عمران خان کے خلاف پنجاب میں اس وقت چار مقدمات زیر تفتیش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کو روالپنڈی نیو آئیر پورٹ تھانہ میں بے قصور اور تھانہ مدینہ ٹاون فیصل آباد میں درج مقدمہ میں ڈسچارج کردیا گیا ہے، تھانہ ریس کورس لاہور میں عمران خان کے خلاف تین مقدمات درج اور زیر تفتیش ہیں ، تھانہ ریس کورس میں عمران خان کے خلاف ایف آئی آرز نمبرز 365/23, 388/23, 410/23 درج ہیں ، تھانہ ریس کورس میں درج ایف آئی ارز زیر دفعات 312, 148, 149, 353, سیون ATA, سمیت دیگر دفعات کے تجت درج ہیں ، عمران خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ لاہورمیں 23/ 52 ایف آئی آر درج اور مقدمہ زیر تفتیش ہے،تھانہ سرور روڈ میں زیر دفعہ 322, 202 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تھانہ نیو آئیر ہورٹ روالپنڈی میں عمران خان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 23/ 84 درج کی گئی ہے، جس میں وہ بے قصور قرار دئیے گئے ،تھانہ نیو آئیر ہورٹ روالپنڈی میں 295, 296 سمیت دیگرز دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، تھانہ مدینہ ٹاون فیصل آباد میں عمران خان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 22/ 798 درج اور اس کے بعد خارج کی گئی ، تھانہ مدینہ ٹاون فیصل آباد میں زیر دفعہ 295, 296 سمیت دیگرز دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.