ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’میاں محمد نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے‘‘

’’میاں محمد نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کا دن، اہل خانہ نے میاں نوازشریف سے ملاقات کی، مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے صرف اپنے اہلخانہ سے ملاقات کی، نوازشریف سے ملاقات کیلئے والدہ بیگم شمیم، بھائی شہبازشریف، بیٹی مریم نواز اور بھتیجے عزیز عباس سمیت دیگر اہل خانہ جیل پہنچے۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی جبکہ مریم نواز نے ملاقات کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے۔ انہیں انجائنا کی تکلیف ہے جبکہ ملاقات کے دوران بھی نوازشریف نے سپرے کا استعمال کیا۔

میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم کا کہنا تھا کہ اللہ نے نوازشریف کو بہت برکتیں دینی ہیں، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں نواز شریف کی رہائی کیلئے پرامید ہیں۔ مریم نواز کی جیل سے واپسی کے موقع پر لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی اور گالم گلوچ بھی ہوئی۔

لیگی کارکنان کوٹ لکھپت جیل کے باہر نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ مسلم لیگ ( ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ میاں نوازشریف جلد سرخرو ہو کر عوام کے درمیان ہوں گئے۔