ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی نائب صدر سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی نائب صدر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سوئٹزرلینڈ میں جاری ایران امریکا مذاکرات کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی۔

ملاقات برگن اسٹاک میں ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کے موقع پر ہوئی، جس میں امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔ اس دوران دونوں جانب سے خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچے تھے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے تسلسل میں برگن اسٹاک میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔

ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی روابط کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔