ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں موسم جزوی ابر آلود، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

شہر میں موسم جزوی ابر آلود، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین، افشاں رضوان: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بارش بھی متوقع ہے۔

موسم کے حوالے سے جاری پیشگوئی کے مطابق درجہ حرارت 30 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے، جس کے باعث دن کے اوقات میں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق  شہر میں ہلکی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

مزی برآں،  یو وی انڈیکس خطرناک سطح تک پہنچنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو سن اسکرین، چھتری کے استعمال اور غیر ضروری دھوپ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے  نے  آئندہ 12 سے24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ۔ 

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔تلہ گنگ،منڈی بہاولدین، سرگودھا،گوجر خان، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔

 گوجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان،قصور، میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔ 

 اوکاڑہ،ساہیوال،ملتان، بہاولپور اوررحیم یار خان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں گلگت، اسکردو،دیامیر، استور،  غزر، ہنزہ، گھانچے، شگر، نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ،باغ، کوٹلی، پونچھ، ہٹیاں میرپور،اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوسکتی ہے ۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال/گلاف کے خطرے سے متعلق بھی الرٹ جاری ہے۔

 گلوف کے باعث اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے ریلوں کا خطرہ موجود ہے ۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان،چارسدہ،پشاور، کوہاٹ،پاراچنار، کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیر ستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقعہے ۔بلوچستان میں تربت، کیچ، آواران، خضدار اور ژوب کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع  ہے ۔

سندھ میں جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور،شکار پور، شہید بینظر آباد اور کراچی کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں، آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔