ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان، ایران کا تعلیم اور سائنسی تحقیق میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان، ایران کا تعلیم اور سائنسی تحقیق میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بلال خان :  پاکستان اور ایران نے تعلیم، سائنس، تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم نے ایران کے وزیرِ سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی ڈاکٹر حسین سیمائی صراف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جامعات، تحقیقی اداروں اور تعلیمی مراکز کے باہمی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اساتذہ کی تربیت، نصاب، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل تعلیم، تعلیمی ٹیکنالوجی، طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، علمی کانفرنسوں اور اسکالرشپ پروگرامز کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے پاکستان۔ ایران مشترکہ کمیشن کے تعلیمی فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان مستقل روابط سائنسی اور تکنیکی ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

ایرانی وزیرِ سائنس ڈاکٹر حسین سیمائی صراف نے پاکستان کی میزبانی کو سراہتے ہوئے تعلیم، تحقیق، اختراع اور جدید سائنسی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے عوامی روابط، علمی تبادلوں اور پائیدار ترقی کے لیے نئی تعلیمی شراکت داریوں کے آغاز پر بھی اتفاق کیا۔