ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں سے اموات 57 ہو گئیں، این ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ جاری

 بارشوں سے اموات 57 ہو گئیں، این ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے۔ 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 57 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 148 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 22 بچے، 18 مرد اور 17 خواتین شامل ہیں۔ صوبوں کے لحاظ سے خیبرپختونخوا میں 35، پنجاب میں 10، آزاد کشمیر میں 7 اور بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

زخمیوں میں پنجاب کے 72، خیبرپختونخوا کے 61، بلوچستان کے 13 اور آزاد کشمیر کے 2 افراد شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے اب تک 270 گھروں کو نقصان پہنچا، 189 مویشی ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً ساڑھے 4 کلومیٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئیں۔ حکام نے شہریوں سے خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔