سٹی 42: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء کے مشترکہ اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلے کیے گئے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ جماعت کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ دستوری اجلاس 19 اور 20 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں میں ورکرز کنونشنز کے انعقاد کی منظوری بھی دی گئی، جن سے مولانا فضل الرحمان سمیت جماعت کی مرکزی اور صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2026 کے دوران بڑے عوامی اجتماعات بھی منعقد کیے جائیں گے، جن میں پارٹی قیادت کارکنوں سے خطاب کرے گی۔
مرکزی مجلس عاملہ نے قصور میں منعقدہ تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کے خطاب اور بیانیے کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔
اجلاس میں مارچ 2027 میں سکھر میں جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام ہونے والی امنِ عالم کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔