ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر لائن انتظامیہ نے نئے فلائٹ شیڈول جاری کردیے

ایئر لائن انتظامیہ نے نئے فلائٹ شیڈول جاری کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: طیاروں میں کمی اور دیگر وجوہات ،ملکی و غیر ملکی پروازوں کی منسوخی معمول بن گیا، ایئر لائن انتظامیہ کے پاس طیاروں میں کمی کے باوجود نئے فلائٹ شیڈول جاری کردیے۔

تفصیلات کےمطابق ایئر لائنز انتظامیہ کم طیاروں کے ساتھ زائد روٹس چلانے کے لیے کوشاں ہے، طیاروں کے مقابلے میں روٹس زیادہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہونے لگیں۔

جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای ار 821 کو نو گھنٹےکی تاخیر کے بعد منسوخ کر دیا گیا، پرواز کے مسافر لاہور ایئرپورٹ پر بے یار و مددگار بیٹھ گئے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ سرین ایئر کے کاؤنٹر پر کوئی عملہ موجود نہیں، اگلی پرواز کی کوئی اطلاع نہیں،گزشتہ رات سے ہی لاہور ایئرپورٹ پر بے یار و مددگار بیٹھے ہوئے ہیں۔

مسافروں نے شکوہ کیا کہ پرواز کو ساڑھے 4 بجے جدہ کے لیے روانہ ہونا تھا جو نہیں ہوئی، منسوخی بارے ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے کوئی وجوہات نہیں بتائی جا رہی،ایئرپورٹس اتھارٹی حکام آئے روز پروازوں کی منسوخی بارے معاملات کا نوٹس لے۔