ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے اہم عہدے پر تعیناتی کر دی۔ حکومت نے سابق آئی بی آفیسر آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے سابق چیئرمین آفتاب سلطان کو نیب کا نیا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان کے نام پر وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور اپنے اتحادیوں سے مشاورت کی۔