ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی؛ ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی؛ ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی گئی تھی، امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت کے جواب میں، پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کے نفاذ کی حمایت کے لیے بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ اس فریم ورک کے قیام سے مستقل جنگ بندی کے نفاذ کے اقدامات کئے جائیں گے۔ 

طاہر حسین اندرابی نے کہاکہ پاکستان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ اس فریم ورک کے قیام سے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں نمایاں اضافے، اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستان کو یہ بھی امید ہے کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کے حصول کا ذریعہ بنیں گی۔ اس عمل کے نتیجے میں 1967 سے پیشگی سرحدوں پر، القدس الشریف کو بطور دارالحکومت ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے۔ پاکستان ان مقاصد کے حصول اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی تکالیف کے خاتمے کے لیے بورڈ آف پیس کے رکن کی حیثیت سے تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔