سٹی 42: ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام سے منسوب نوٹیفکیشن جعلی قرار دیا گیا ۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا حاضری کی چھوٹ کا نوٹیفکیشن من گھڑت نکلا۔ایچ ای سی نے کہا طلبہ اور والدین ہوشیار رہیں، حاضری سے متعلق وائرل ہونے والا لیٹر فیک ہے۔
امتحانات میں شرکت کے لیے حاضری کی شرط ختم نہیں کی گئی۔ کالجز اور یونیورسٹیوں میں حاضری کے جرمانے ختم کرنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں ہوا۔
شہری غیر تصدیق شدہ اور جعلی معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔