ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے بغیر پالیسیوں کے مثبت نتائج نہیں نکل سکتے: پیاف

اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے بغیر پالیسیوں کے مثبت نتائج نہیں نکل سکتے: پیاف
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار ،چیئرمین سید محمود غزنوی ،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ پیداواری لاگت بشمول ڈسکائونٹ ریٹ ، بجلی و گیس کے نرخ، ٹیکس اور ریفنڈز کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر جیسے مسائل پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی مارکیٹوںمیں علاقائی حریف ممالک سے مقابلے کی دوڑ سے باہر کر رہے ہیں ،ملک میں رائج موجودہ میکرو اکنامک پالیسیاں 150 سے زائد ٹیکسٹائل یونٹس کی بندش اور طویل عرصے سے پاکستان میں موجود ملٹی نیشنل کمپنیوں کے انخلا ء کی ذمہ دار ہیں۔

 اپنے مشترکہ بیان میں پیاف کے عہدیداروں نے کہا کہ مسائل کے حل اور نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے اصلاحات نا گزیر ہیں لیکن پالیسی ساز جس حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں اس کے نتائج سامنے نہیں آرہے جس کی بنیادی وجہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے بغیر پالیسیوں کی تشکیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 جولائی تا جونکے دوران براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2,489.7 ملین ڈالر رہی جبکہ روایتی حریف ملک نے 81 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ،جولائی تا نومبر 2024 کے دوران یہ سرمایہ کاری 1,242.4 ملین ڈالر تھی جو جولائی تا نومبر 2025 میں کم ہو کر 927.4 ملین ڈالر رہ گئی جو کہ 25 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے، سرمایہ کاری کے بغیر اورایسے حالات میں ہماری معیشت کیسے ترقی حاصل کر سکتی ہے؟ ۔

 انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کے حوالے سے جو اعدادوشمار پیش کئے جارہے ہیں انہیں کائونٹر چیک کرنے کی ضرورت ہے ،تجویز ہے کہ جب معیشت کی ترقی کے حوالے سے اعدادوشمار مرتب کئے جائیں تو اس میں نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو بھی ساتھ رکھا جائے تاکہ اصل حقائق حکومت کے علم میں آتے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کو سخت اور فوری مانیٹری و مالیاتی پالیسیوں کی شرائط کو بتدریج ختم کرنے کیلئے قائل کرے ۔حکومت سے اپیل ہے کہ نجی شعبے کو اہمیت دی جائے اور پالیسیوں کی تشکیل میں ان کی رائے اور تجاویز کو اہمیت دی جائے تاکہ مثبت نتائج برآمد ہو سکیں۔