ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ماحولیات پنجاب نے فیلڈ افسران کے لیے یونیفارم لازم قرار دے دیا

محکمہ ماحولیات پنجاب نے فیلڈ افسران کے لیے یونیفارم لازم قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:  محکمہ ماحولیات پنجاب نے اپنے فیلڈ افسران کے لیے یونیفارم پہننا لازم قرار دے دیا ہے,   ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروری 2025 سے یونیفارم پہننا تمام فیلڈ افسران کے لیے ضروری ہوگا، جبکہ سینئر انسپکٹرز اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے یونیفارم اختیاری قرار دیا گیا ہے۔

موٹر وہیکل رولز 2013 کے تحت یونیفارم پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے اور اس فیصلے کی تفصیلات کے لیے ڈپٹی کمشنرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یونیفارم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ ماحولیات نے اس اقدام کو آلودگی کی روک تھام کے لیے ضروری سمجھا ہے اور یونیفارم کی تفصیلات میں کلر کوڈ اور کپڑے کی ہدایات بھی شامل کی گئی ہیں۔

 افسران کو سول ڈیفنس کنٹرولرز سے یونیفارم پروٹوکولز کی رہنمائی لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔