ٹمپریچر منفی 12 ڈگری تک گر گیا، کل کیا ہو گا، میٹ آفس نے بتا دیا

MET Office, City42, Weather update, SMOG Prediction in Punjab, Lahore Smog
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 روزینہ علی: آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔

سوموار کے روز موسم  کی  فورکاسٹ

     اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی۔

خیبر پختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، راولپنڈی،اٹک، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ، لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔ جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔


 آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت 

اتوار کے روز ملک بھر مین سب سے زیادہ سردی لیہہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 12  تھا، اسکردو میں ٹمپریچرمنفی09 ، گلگت ، استور اور خیبر پختونخوا کے شہر کالام میں درجہ حرارت منفی 06 اور سری نگر میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چندروز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔