وقاص احمد: لاہور پولیس کا الیکشن 2024 پر امن بنانے کیلئے اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،بغیر لائسنس اسلحہ کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشنز اور بغیر لائسنس اسلحہ کو ضبط کرنے کا حکم دی دیا ہے۔
سید علی ناصر رضوی کا کہناہے کہ اسلحہ دوکانوں کی انسپکشن,بغیر لائسنس اسلحہ کی دوکانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش سے شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی،27دسمبر سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران ابتک 723مقدمات درج کئے جا چکےہیں جبکہ اسلحہ برآمدگی پر 754افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے 20 کلاشنکوف ، 66 رائفلز ، 24 بندوقیں برآمد ہوئیں ہیں،602 پسٹلز اور6ہزار676 گولیا ں بھی برآمد کی گئیں۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہری اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15پر پولیس کو دیں، لاہور پولیس امن وامن کے قیام کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔