شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے 3 نئے لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز قائم

شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے 3 نئے لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس نے لاہور کے تین مزید مقامات پر ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کی سہولت مہیا کر دی ،سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے نئے ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹرز سے شہریوں کا قیمتی وقت کی بچت ہو گئی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے 3 نئے ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

سی ٹی او کے مطابق میثاق سینٹر کاہنہ میں بھی ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی، جس سے کاہنہ، گجومتہ، قصور، ہلوکی و دیگر سوسائٹیز کے رہائشیوں کو دور دراز نہیں جانا پڑے گا ۔

دوسری جانب  فوٹریس اسٹیڈیم اور جیلانی پارک میں بھی لائسنس ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی، سی ٹی او  کا کہنا ہے کہ شہری ان دفاتر میں صبح 09 بجے سے شام 5 بجے تک سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔