ویب ڈیسک : نادرا نے سال 2025 کی کارکردگی اور رجسٹریشن کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
نادرا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی 97 فیصد آبادی رجسٹرڈ ہو چکی ہے جن میں 48 فیصد خواتین شامل ہیں، صرف سال 2025 میں 445 ملین بائیو میٹرک ویریفکیشنز کی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز کی تجدید میں 24 فیصد اضافہ ہوا، فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی میں 900 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نادرا کی طرف سے فراہم کی گئی کُل خدمات کا 15 فیصد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کیا گیا اور شہریوں نے گھر بیٹھے خدمات سے فائدہ اٹھایا۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ سال کے اختتام پر ملک بھر میں 938 رجسٹریشن سنٹرز کام کر رہے تھے، 75 نئے رجسٹریشن سنٹرز قائم کیے گئے جبکہ 138 نئے کاؤنٹرز شامل کیے گئے، پہلے سے موجود دفاتر میں مزید 126 کاؤنٹرز کا اضافہ کیا گیا اور فیسوں کی 98 فیصد وصولی CASHLESS طریقے سے کی گئی۔