ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’آئی ایم ایف حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اورعزم کو سراہتا ہے‘

’آئی ایم ایف حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اورعزم کو سراہتا ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی ایم ایف نے گورنننس اورکرپشن کے تشخیصی جائزے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے ۔ 

آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اورعزم کو سراہتا ہے، پاکستان کےساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں، آئی ایم ایف ٹیم مزیدمعلومات اکٹھی کرنے کیلئے رواں سال کے آخر میں دوبارہ پاکستان کادورہ کرے گی،  ٹیم گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتربنانےکےمواقع تلاش کرنے اور حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ 

آئی ایم ایف مشن نے 6 فروری سے14 فروری تک پاکستان کادورہ کیا، جس کا مقصدگورننس، بدعنوانی کےتشخیصی جائزے کی تیاری کیلئے ابتدائی کام مکمل کرنا تھا،  مشن کا مقصد 6بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کےخطرات کاابتدائی جائزہ لیناتھا، ان میں مالیاتی طرزحکمرانی، مرکزی بینک کی حکمرانی اورآپریشنز شامل تھے، مالیاتی شعبےکی نگرانی، مارکیٹ کے ضوابط،قانون کی حکمرانی سےمتعلق امور شامل تھے، اس کے علاوہ منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی مالی معاونت کےانسداد سےمتعلق اموربھی شامل تھے ۔ 

آئی ایم ایف کی ٹیم اسکوپنگ مشن نےدورے میں متعدد اسٹیک ہولڈرزسے ملاقات کیں، وفد نےوزارت خزانہ،ایف بی آراوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کےحکام سے ملاقاتیں کیں، وفدنےوزارت قانون اورسپریم کورٹ آف پاکستان سےمشاورت کی۔ اس کے علاوہ وفد نےایس ای سی پی اورآڈیٹرجنرل آف پاکستان کےحکام سمیت کاروباری برادری،سول سوسائٹی اورعالمی پارٹنرزسے بھی ملاقاتیں کیں ۔