ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملازمین کے لیے خوشخبری, پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر پابندی ختم

 ملازمین کے لیے خوشخبری, پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں پنشن اصلاحات سے متعلق بڑا حکومتی یوٹرن، پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ریٹائرمنٹ کےبعددوبارہ ملازمت پر پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینےکی اجازت دیدی گئی،پنشن کیسزمیں 22 اپریل اور 19 جون 2025 کےآفس میمورنڈمز فوری طورپرختم کردیا گیا۔

وزارتِ خزانہ نےری ایمپلائمنٹ پرپنشن سےمتعلق سابقہ احکامات واپس لینےکا اعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن کےمطابق ریٹائرڈ افسران کودوبارہ ملازمت پر مکمل مالی مراعات دینےکا فیصلہ کیاگیا ہے،اس کے علاوہ ڈبل بینیفٹ اسکیم بحال، دوبارہ تعینات ریٹائرڈ ملازمین تنخواہ اور پنشن بھی لیں گے۔

حکام کاکہنا ہےکہ سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ،پرانا نظام دوبارہ نافذ کر دیا گیا،تجربہ کارسرکاری افسران کی کمی سے متعلق مشکلات کے باعث فیصلہ کیا گیا،ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تعیناتی سے متعلق نئی ہدایت بعد میں جاری کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کےمطابق موجودہ مالی سال وفاقی حکومت کا پنشن بل 1055 ارب روپےتک پہنچ گیا ہے،ملٹری پنشن 742 ارب اورسویلین سرکاری ملازمین کی پنشن کا حجم 243 ارب روپےہے۔