شیریں مزاری کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

 شیریں مزاری کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکٹر تابش حاضر کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے 75، بی بلاک، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر تابش حاضر ایمان حاضر مزاری کے والد اور ماہرِ امراضِ اطفال تھے۔

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے والد ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال پر جذباتی ٹوئٹ کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ایمان مزاری نے کہا کہ میرے والد ڈاکٹر تابش حاضر کینسر کے مرض سے دلیرانہ جنگ کے بعد ہمیں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ والد کے بغیر زندگی کا خیال ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے لیکن انہوں نے مجھے مضبوط ہونا سکھایا، اللّٰہ کا شکر ہے کہ وہ سکون سے چلے گئے۔