ن لیگ کے باغی ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری نے استعفیٰ دےدیا

 ن لیگ کے باغی ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری نے استعفیٰ دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مسلم لیگ ن کے باغی رکن اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنا مشروط استعفیٰ بھجوا دیا۔

مسلم لیگ ن کے استعفوں کا معاملہ، سپیکر پنجاب اسمبلی کو پہلا استعفی موصول ہوگیا۔  پہلا استعفی مسلم لیگ کے باغی رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے دیا ۔ مسلم لیگ ن کے باغی رکن میاں جلیل شرقپوری نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مشروط استعفی بجھوا دیا،  پورا پینل اگر استعفی دے تو میرا استعفی بھی قبول کر لیا جاے ۔

میاں جیل شرقپوری نے موقف اختیار کیا ہے کہ این ای ایک سوبیس ، پی پی ایک سو سنتیس، پی پی ایک سو اڑتیس اور پی پی ایک سو انتالیس کے ارکان استعفے دیں، اگر مسلم لیگ ن کی یہ ارکان اجماعتی استعفے دیتے ہیں تو میں بھی اپنی مستعفی ہونی والی بات پر قائم ہوں۔

اکتیس دسمبر تک اگر رانا تنویر ایم این اے ، ایم پی اے پیر اشرف رسول  اور ایم پی اے عبدالرف اپنے استعفے دے دہیں تو ہم سب کے استعفے بھی قبول کر لیے جائیں ہمارا چاروں کا پینل تھا ہم نے ایک دوسرے ووٹ لیے ہیں مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر قائم ہوں۔

مسلم لیگ ن کے ناراض رکن اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل اپنا مشروط استعفیٰ سپیکر کو بھجوایا گیا ہے۔اس میں انہوں نے نواز شریف سے اپنے اختلافات اور اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کا ذکر بھی کیا ہے۔ رکن اسمبلی کی جانب سے اپنے استعفی میں کہا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی پیر اشرف رسول اور عبد الروف سمیت دیگر کے استعفے منظور کئے جائے تو ان کا استعفی بھی منظور کر لیا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer