ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں بارش کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے، اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پی کے 309 کی رات 11 بجکر 50 منٹ پر آمد متوقع ہے، مسقط سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی، دبئی سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی رات 2 بجکر 30 منٹ پر کراچی آمد متوقع ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ کراچی سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، اس کی صبح 6 بجے روانگی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن بھی تاخیر کا شکار ہے۔