ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ازبکستان کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ازبکستان کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبکستان کا سرکاری دورہ کیا ۔ 

دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ازبک وزیر دفاع اور ازبکستان کے سیکرٹری نیشنل سکیورٹی کونسل سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ اِن ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی جیو پولیٹیکل اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

دونوں ممالک نے دفاع، سکیورٹی، روڈ و ریل رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور ازبکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ 

پاکستان اور ازبکستان نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے پر عزم کیا۔ ازبک قیادت کی جانب سے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ازبک قیادت نے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پاک فوج کو زبردست خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔ 

سورس : آئی ایس پی آر