ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔
نادرا کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ اتھارٹی کی موبائل رجسٹریشن ٹیم سعودی عرب میں پاکستانیوں کو خصوصی سہولت فراہم کرے گی۔پاکستانی شہری شناختی دستاویزات کی تمام تر کارروائیوں سے استفادہ کر سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم سعودی عرب کے شہر الخبر میں 22 اور 23 اگست 2025 بروز جمعہ و ہفتہ کو موجود ہوگی جبکہ وقت صبح 8 کے تا سہ پہر 3 بجے (مقامی وقت کے مطابق) ہے۔
موبائل رجسٹریشن ٹیم تمیمی نیو کیمپ، ظهران ایسٹرن پراونس میں موجود ہوگی۔ نادرا کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں نیا اسمارٹ نائکوپ، اسمارٹ نائکوپ ری پرنٹ، نائکوپ/اسمارٹ نائکوپ کی تجدید، ڈی یو پی کلیئرنس، نائکوپ/اسمارٹ نائکوپ میں تبدیلی، نائکوپ/اسمارٹ نائکوپ کی منسوخی، ایف آر سی شامل ہیں۔