عمران یونس: آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم (OCAS) کے ذریعے درخواستوں کی وصولی جاری ہے، طلبہ کی بڑی تعداد نے اپلائی کرنا شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پروگرام کیلئے تاحال 1لاکھ 36ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،پنجاب کے 750سےزائد سرکاری کالجوں آن لائن درخواستوں کی وصولی جاری ہے،ویب پورٹل پنجاب آئی ٹی بورڈ ،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وضع کی۔
فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ طلباء کو منتخب کالجوں میں آن لائن درخواست دینے کی سہولت ملی،اب تک ایف اے کیلئے سب سے زیادہ 50ہزار200درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
آئی سی ایس کیلئے 48ہزار 5سو سے زائد طلباء نے اپلائی کیا،کمپیوٹر سائنس کیلئے 57 فیصد لڑکیوں ،43 فیصد لڑکوں نے درخواستیں جمع کروائیں،پری میڈیکل کیلئے طلبا و طالبات کی جانب سے 26 ہزار 500درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،78فیصد لڑکیاں جبکہ صرف 22 فیصد لڑکے ڈاکٹر بننے کے خواہشمند ہیں،پری میڈیکل کی طرح پری انجینئرنگ میں بھی داخلوں کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔
پری انجینئرنگ میں صرف 4135 ،آئی کام کیلئے 4484سے زائد طلبا نے اپلائی کیا۔