ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے بھارت پر فضائی بندش مزید ایک ماہ برقرار رکھنے کا اعلان 

پاکستان نے بھارت پر فضائی بندش مزید ایک ماہ برقرار رکھنے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش مزید ایک ماہ برقرار رکھنے کا اعلان  کیا ہے, ایئرپورٹ اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں پر پابندی اب 23 ستمبر 2025 تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بھارتی مسافر اور کارگو طیارے، خواہ وہ سرکاری ہوں یا نجی، اور چاہے وہ بھارت کی ملکیت میں ہوں یا لیز پر لیے گئے ہوں، پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ پابندی فوجی اور سول دونوں اقسام کے طیاروں پر لاگو ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان مسلسل چوتھے ماہ بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود بند رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ اس اقدام کا پس منظر 23 اپریل 2025 کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان ہے، جو مبینہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا تھا۔

اس کے اگلے روز 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود، زمینی نقل و حرکت اور دوطرفہ تجارت مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تب سے پاکستان کی جانب سے ہر مہینے پابندی میں توسیع کی جاتی رہی ہے ، پہلے 23 مئی، پھر 23 جون، اس کے بعد 19 جولائی کو ایک اور نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں پابندی کو 24 اگست تک توسیع دی گئی تھی، اور اب تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس میں 23 ستمبر تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اور بھارت کی حالیہ پالیسیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔