عثمان بزدار کا نیب میں نیا کھاتہ کھل گیا

عثمان بزدار کا نیب میں نیا کھاتہ کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)ترقیاتی منصوبوں میں من پسند کنٹریکٹرز کو نوازنےکا الزام، شراب لائسنس کیس کےبعد عثمان بزدار کا نیب میں نیا کھاتہ کھل گیا، نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ کےخلاف تحقیقات کا آغازکردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کےخلاف نیب متحرک ہوگیا، شراب لائسنس کیس کےاجراء سے شروع ہونےوالی تحقیقات پہلےاثاثہ جات اوراب اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئےمبینہ من پسند افراد کوٹھیکے دینے تک پہنچ گئی، نیب ذرائع کے مطابق منصوبوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے،ٹیپا،پی ایچ اے اور دیگر اہم سرکاری محکموں سےطلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نےٹھوکر نیاز بیگ پرزیر تعمیر گیٹ وے ٹومنصوبہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا،منصوبہ 2.5 کروڑ کی لاگت سے شروع ہو کر8 کروڑ تک کیسے پہنچا؟ایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق منصوبہ حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کام مکمل ہونےسے قبل ہی راہ فرار اختیار کرگئے،جس کے بعد مبینہ من پسند ٹھیکیدار کونوازا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا ریکارڈ تاحال جمع نہیں کرایا، جبکہ وزیراعلیٰ کے خلاف ٹھیکوں کا ریکارڈ اکٹھا ہونےپران کی دوبار طلبی کا فیصلہ کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ شراب لائسنس اجرا انکوئری میں وزیر اعلیٰ پنجاب 12 اگست کو نیب عدالت پیش ہوئے تھے،جہاں تفتیشی ٹیم نے اڑھائی گھنٹے تک عثمان بزدار سے ستر کے قریب سوالات کئے۔ تاہم وزیر اعلیٰ جواب دینے سے قاصر رہے جس پر نیب نے وزیر اعلیٰ کو 12 صفحات پر مشتمل پرفارمہ دیا اور اثاثوں کے حوالے سے بھی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ پیشی پر نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی۔ نیب نےوزیراعلیٰ  پنجاب سے شراب لائسنس سمیت خاندان کے اثاثہ جات کے حوالہ سے 70 سوالات کئے مگر وہ 60 سوالات کے جوابات دینے سے قاصر رہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer