ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی و ناقص الیکٹرانک مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن

جعلی و ناقص الیکٹرانک مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھرنے ناقص اور جعلی الیکٹرانک اپلائنسز کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو فراڈ سے بچانا اور معیاری مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

ہدایات کے مطابق محکمہ توانائی کو انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ مارکیٹ میں موجود غیر معیاری مصنوعات کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پورے صوبے میں صارفین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور صرف تصدیق شدہ و معیاری مصنوعات کی فروخت کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ صارفین کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، جبکہ تمام کمپنیز کو حفاظتی اور کوالٹی اسٹینڈرڈز پر سختی سے عملدرآمد کا پابند کیا جائے گا۔

مزید برآں عوام میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ شہری معیاری مصنوعات کا انتخاب کر سکیں اور جعلسازی سے بچ سکیں۔

حکام کے مطابق غیر معیاری مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ پنجاب بھر میں ایک شفاف اور محفوظ مارکیٹ کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔