این اے 44؛فیصل امین گنڈا پور   نے ضمنی الیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا

این اے 44؛فیصل امین گنڈا پور   نے ضمنی الیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا

سٹی42: ڈیرہ اسماعیل خان  میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 44 کے  ضمنی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے امیدوار فیصل امین گنڈاپور بھاری اکثریت سے الیکشن جیت گئے۔

تمام 358 پولنگ سٹیشنوں کے مکمل نتائج کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے امیدوار فیصل امین گنڈاپور 56995 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہائے۔ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے رشید خان کنڈی نے  9533 ووٹ حاصل کئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان  کے حلقہ این اے 44  س میں فروری کے عام انتخابات میں علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان اور فیصل کنڈی کو شکست دے کر یہ نشست جیتی تھی۔ بعد میں وزیر اعلیٰ بننے کے بعد انہوں نے یہ نشست چھوڑ دی۔ اب ان کے قریبی عزیز فیصل امین گنڈاپور نے یہ نشست جیت لی ہے۔