زلزلے کے جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

 زلزلے کے جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 گلگت بلتستان کے علاقوں غذر، گاہکوچ شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 102 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔
 

Ansa Awais

Content Writer