خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو ملکر حکومت بنانے کی دعوت دیدی

خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو ملکر حکومت بنانے کی دعوت دیدی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کو  ملکر حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔

  اپنے ٹویٹر بیان میں  خواجہ سعد رفیق کا کہنا  تھا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ، وفاقی حکومت کی تشکیل ن لیگ کی نہیں تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے،خواجہ سعد رفیق نے پی پی پی اور پی ٹی آئی کو مخلوط حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان پہل کریں اور پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت بنالیں۔

 خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی حکومت بنالیں ہم انہیں مبارکباد دیں گے۔

 دوسری جانب  مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں شرکا نے نوازشریف کو تجویز دی کہ ہمیں وفاقی حکومت نہیں لینی چاہیے، پنجاب میں ن لیگ، آزاد اراکین کے ساتھ مل کر آسانی سے حکومت بنا سکتی ہے، ہمیں صرف پنجاب پر فوکس کرناچاہیے۔

Ansa Awais

Content Writer