انتظار ختم، پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا

انتظار ختم، پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 9 کا میلہ آج سے سجے گا۔

 پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جس میں ملک کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ شائقین کیلئے آتش بازی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

  پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب  شام06:30 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گی، شائقین کرکٹ کا داخلہ 03:30 بجے شروع ہوجائے گا۔افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے۔ 

 دوسری جانب دنیا بھر سے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جبکہ ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کہ تیاری مکمل ہے۔

 خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer