جے یو آئی(ف)نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا 

جے یو آئی(ف)نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا 
کیپشن: File photo
سورس: google

 (عیسیٰ ترین)ملک بھر میں ضمنی انتخابات  کا دنگل سج گیا، قومی اسمبلی کے 5اور صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے.

  الیکشن کمیشن کے مطابق   پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی نشستوں کیلئے پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

 بلوچستان اسمبلی کےحلقہ 50 میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے ۔جے یو آئی(ف)نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا ہے۔پی بی50 پر پشتونخوامیپ اور اےاین پی کے درمیان کانٹےکامقابلہ ہے۔پشتونخوامیپ کے میروائس اچکزئی، اےاین پی کےانجینئر زمرک مدمقابل ہیں ۔