محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کی پیشگوئی کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادل، پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو 21 فروری تک جاری رہے گا،آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

 گزشتہ روز دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا،جمعہ کو لہہ میں درجہ حرارت منفی 9، اسکردو منفی 06، کالام، استور منفی 5، گوپس منفی 4، قلات، بگروٹ، گلگت منفی 3، سرینگر اور ہنزہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer