جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا سراج الحق پر اعتماد کا اظہار، استعفیٰ مسترد کردیا

جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا سراج الحق پر اعتماد کا اظہار، استعفیٰ مسترد کردیا
سورس: google

سٹی 42 : جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف  نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا گیا ہے، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ 
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف  کا کہنا تھا کہ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر سراج الحق کااستعفیٰ مسترد کیا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے ،انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی ،چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں،

  امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے  ہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں اجلاس جاری ہے،سراج الحق کچھ دیر میں مرکزی مجلس شوری سے خصوصی خطاب کریں گے ۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔