مریم نواز بھی سعودی ولی عہد اور نوازشریف کے مابین ملاقات میں موجود تھیں: مریم اورنگزیب

مریم نواز بھی سعودی ولی عہد اور نوازشریف کے مابین ملاقات میں موجود تھیں: مریم اورنگزیب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نوازشریف کے مابین ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائد محمد نواز شریف کی وزیراعظم سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ محترمہ مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ نوازشریف نے سعودی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قائد محمد نواز شریف کی وزیراعظم سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ محترمہ مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ قائد نوازشریف کا سعودی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں سے وہ واپس لندن لوٹ جائیں گے جبکہ مریم نواز کا پاکستان آنے کا امکان ہے۔