سمگل شدہ سگریٹس پکڑنے کیلئے کسٹمز نے مخبروں کا جال بچھا دیا

Smuggled cigarettes
کیپشن: Smuggled cigarettes
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (رضوان نقوی) سمگل شدہ سگریٹس کی نقل و حرکت روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ، محکمہ کسٹمز نے مخبری کے نظام کو مزید موثر بنانے کی منصوبہ بندی کرلی۔

ذرائع کے مطابق گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سمگل شدہ سگریٹس کی نقل و حرکت روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، کسٹمز انٹیلی جنس اور ماڈل کسٹمز کلکٹوریٹ انفورسمنٹ نے سگریٹس کی سمگلنگ روکنے اور سمگلرز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس اور کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیمیں پشاور اور کوئٹہ سے آنے والی گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ مسافر بسوں اور کاروں کے ذریعے سگریٹس کی سمگلنگ کرنے والوں کی کڑی مانیٹرنگ کریں گی، کسٹمزاینٹی سمگلنگ اور کسٹمز انٹیلی جنس کی مشترکہ ٹیمیں گڈز ٹرینوں کے ذریعے ہونے والی سمگلنگ پر بھی کڑی نظر رکھیں گی۔

اس کے علاوہ کسٹمز کی مشترکہ ٹیمیں رہائش گاہوں اور گوداموں میں سمگل شدہ سگریٹس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیلئے معلومات اکٹھی کرنے کیلئے مخبروں کا موثر نیٹ ورک تشکیل دیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer