سٹی 42:پاکستان کا 2ماہ میں چین کےساتھ تجارتی خسارہ 3 ارب77کروڑڈالرزپر پہنچ گیا، جولائی اور اگست2026میں چین کےساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق جولائی،اگست2025میں چین کےساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 2 ارب67 کروڑڈالرزتھا، مالی سال کےپہلے2ماہ میں پاکستان کی چین سےدرآمدات4ارب24 کروڑڈالرزرہیں،گزشتہ سال اسی مدت میں چین سے پاکستان کی درآمدات تقریبا3 ارب ڈالرز تھیں۔رواں مالی سال کےابتدائی2 ماہ میں چین سے پاکستانی درآمدات41.56فیصد بڑھیں،جولائی،اگست2026میں پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 48کروڑ ڈالرز رہیں،گزشتہ سال اسی مدت میں چین کے لئے پاکستانی برآمدات 33کروڑڈالرز تھیں۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے2 ماہ میں چین کے لیےبرآمدات44.41 فیصدبڑھیں ۔