ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہراسگی اور سماجی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے: ڈی آئی جی آپریشنز

ہراسگی اور سماجی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے: ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ ہراسگی اور سماجی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے، شہریوں کو تحفظ اور قانونی رہنمائی دینا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کی اپنے دفتر میں طویل ترین کھلی کچہری، دونوں بازوؤں سے محروم شہری وراثتی جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر کھلی کچہری پہنچ گیا۔ فیصل کامران نے متعلقہ افسران کو شہری کوحق دلوانے، مکمل قانونی معاونت کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ ہراسگی، دھمکیوں، گھریلو ووراثتی تنازعات کی شکایات پر فوری احکامات جاری کیے گئے ۔ 

بیٹوں کی ماؤں سے بدتمیزی پرایس ایچ اوز شاہدرہ اور اسلام پورہ کو تحفظ فراہم کی ہدایت، گروی مکان میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی شکایت، ایس ایچ او نشتر کالونی کو کارروائی کی ہدایت، سود خور کی دھمکیوں کی شکایت، ایس پی اقبال ٹاؤن کو قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ۔ پلاٹ کے عوض 20 لاکھ روپے بیانہ دینے کے باوجود قبضہ نہ ملنے کی شکایت،
ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او باٹا پور دستاویزات کی جانچ اور کارروائی کا حکم دے دیا ۔ اس کے علاوہ تشدد اور دھمکیوں کی شکایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ۔