ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبا قمر کو فلمی ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، ادکارہ کا انکشاف

صبا قمر کو فلمی ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، ادکارہ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ چند سال قبل انہیں ایک فلم میں کام کرنے والے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، تاہم اداکار کی شادی ہوچکی ہے اس لیے وہ ان کا نام ظاہر نہیں کریں گی۔

صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے لندن میں ایس کے ٹی ویلفیئر کی چیریٹی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران اداکارہ نے مداحوں سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جواب بھی دیے ذاتی زندگی سے متعلق سوال پر صبا قمر نے بتایا کہ وہ اداکار ان کے کسی ڈرامے کے ساتھی اداکار نہیں بلکہ ایک فلم میں ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اب شادی شدہ ہیں، اس لیے نام نہیں بتاؤں گی، ورنہ ان کی اہلیہ انہیں مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔

صبا قمر کے مطابق ممکن ہے کہ وہ اس اداکار کے کردار سے متاثر ہوئی ہوں اور اسی کیفیت کو محبت سمجھ بیٹھی ہوں اُنہوں نے اس بارے میں اپنی بھانجی سے بھی بات کی، جس نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس شخص کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ دونوں ایک ساتھ شوٹنگ کررہے تھے اور ممکن ہے فلم کی صورتحال اور ماحول کی وجہ سے ان کے جذبات پیدا ہوئے ہوں، جس سے انہوں نے بھی اتفاق کیا  صبا قمر نے واضح کیا کہ مذکورہ شخص ٹی وی نہیں بلکہ فلم اداکار ہے اور یہ واقعہ تقریباً 2 سے 4 سال قبل کا ہے۔

اداکارہ کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ناموں کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں، تاہم صبا قمر نے کسی اداکار کا نام نہیں لیا اور ان قیاس آرائیوں کی تصدیق بھی نہیں کی۔