ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شلپا سیٹھی نے ڈانس کا مذاق اڑانے والے  انفلوئنسر کو جواب دیدیا

شلپا سیٹھی نے ڈانس کا مذاق اڑانے والے  انفلوئنسر کو جواب دیدیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے گنپتی وسرجن کے دوران کیے گئے ڈانس کا مذاق اڑانے والے انفلوئنسر کو اداکارہ نے ایسا دلچسپ جواب دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی متوجہ ہوگئےہیں۔

 سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک انفلوئنسر شلپا شیٹی کے گنپتی وسرجن کے دوران کیے گئے ڈانس سٹیپس کی مزاحیہ انداز میں نقل کرتا دکھائی دیا، جبکہ ویڈیو پر لکھا تھا،’’شلپا شیٹی میری فیڈ پر‘‘

  شلپا شیٹی کی نظر سے بھی یہ ویڈیو نہیں بچ سکی اور انہوں نے اس پر ردعمل دینے میں دیر نہیں کی۔ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں لکھا،’اور اب آپ میری فیڈ پر ہیں، ہاہاہا۔‘

  شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا نے 15 ستمبر کو گنپتی بپا کو الوداع کہا تھا۔ اس موقع پر اداکارہ اپنے بچوں ویان اور سمیشا کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتی نظر آئیں، جبکہ انہوں نے کچھ دیر خود بھی ڈھول بجایا۔

   پیلی اور گلابی رنگ کی روایتی نوواری ساڑھی اور زیورات میں ملبوس شلپا شیٹی نے گنپتی وسرجن کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی۔