شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے شہر میں تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے لیے مختلف علاقوں میں بجلی کے شٹ ڈاؤن کا سلسلہ شروع کردیا۔
لیسکو ذرائع کے مطابق تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی جائے گی۔ بعض علاقوں میں شٹ ڈاؤن کا دورانیہ 6 سے 7 گھنٹے تک ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش لیسکو کے متعلقہ شعبہ جات سے منظوری حاصل ہونے کے بعد کی جائے گی، جبکہ تعمیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے دوران بجلی کی لائنوں اور دیگر تنصیبات پر کام کیا جائے گا۔
لیسکو حکام کے مطابق موسم میں تبدیلی کے باعث تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے مختلف علاقوں میں شٹ ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
بجلی کی بندش کے باعث متاثرہ علاقوں کے صارفین کو عارضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم کام مکمل ہونے کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔