ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیول ریلیف اسکیم، پیٹرولیم ڈیلرز کا کمشنر کراچی سے رابطہ

فیول ریلیف اسکیم، پیٹرولیم ڈیلرز کا کمشنر کراچی سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فیول ریلیف اسکیم کے معاملے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے کمشنر کراچی کو خط ارسال کردیا ہے، جس میں اسکیم سے متعلق اپنے تحفظات پر مشاورت کی درخواست کی گئی ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے اس سلسلے میں کوآرڈینیشن اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

 ڈیلرز نے کمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ فیول ریلیف اسکیم کے حوالے سے سول انتظامیہ کے ساتھ رابطہ اور مشاورت کا مؤثر نظام بنایا جائے۔

پی پی ڈی اے اجلاس کے دوران اسکیم کے طریقہ کار اور اس پر عملدرآمد سے متعلق جامع بریفنگ بھی دے گی۔