ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کترینہ کیف کے وزن میں اضافہ،سلمان خان اداکار ہ کی حمایت میں بول پڑے

کترینہ کیف کے وزن میں اضافہ،سلمان خان اداکار ہ کی حمایت میں بول پڑے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کا دفاع کرتے ہوئے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو ماں بننے کے بعد اداکارہ کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرے کر رہے ہیں۔

کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ مکیش اور نیتا امبانی کی جانب سے منعقد کی گئی تقریبات میں شرکت کی، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔

تقریب کے دوران کترینہ اپنے انداز اور لباس کے باعث بھی توجہ کا مرکز رہیں، تاہم تصاویر سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے وزن اور ظاہری حلیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نامناسب تبصرے کیے۔

سلمان خان بھی کترینہ کیف کے دفاع میں سامنے آگئے، اپنے رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کی حالیہ قسط میں اداکار نے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے جسم، حلیے اور ذاتی معاملات کو مذاق کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بعض لوگ سوشل میڈیا سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے مشہور شخصیات کی ذاتی زندگی، ظاہری شکل اور دیگر معاملات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،کسی کو نیچا دکھا کر پیسہ کمانا دراصل ایسے لوگوں کی تربیت اور سوچ کی عکاسی کرتا ہے، مشہور شخصیات کو جسمانی ساخت، وزن، شکل و صورت، خاندان، پیشہ ورانہ ناکامیوں اور ماں بننے جیسے ذاتی معاملات پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ ماں بننے کے بعد وزن میں اضافہ ایک فطری عمل ہے اور اداکارہ جب فلموں میں واپسی کریں گی تو دوبارہ خود کو فٹ کرلیں گی۔

سلمان خان نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ خود اپنی ظاہری شکل و صورت کے حوالے سے عدم اطمینان کا شکار رہتے ہیں، وہ دوسروں کے وزن اور حلیے پر تنقید کرنے کو حق کیسے سمجھتے ہیں۔